افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 358 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں  سکیورٹی فورسز نے مختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 358 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 12 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، ادھر صوبہ ننگرہار میں داعش دہشت گردوں  نے مقامی عمائدین کو قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، صوبہ پروان میں زمین کے تنازع پر2 گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔