مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران جھڑپ میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 فوجی جوان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ہفتے کو سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پری غار میں آپریشن کیا جس میں 9 وہابی دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ہونیوالے حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کی ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں وہابی فکر و سوچ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ایک خطرناک چیلنج ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 جولائی 2015 - 02:53
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران جھڑپ میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 فوجی جوان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔