پاکستان کے شہر کوئٹہ میں لیاقت پارک کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بناکر شہر کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں لیاقت پارک کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بناکر شہر کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچا لیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق کوئٹہ کے لیاقت پارک میں پلاسٹک کے مشتبہ کین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پرپولیس اورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے کین میں موجود بم کوناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جب کہ بھاری مقدار میں بال بیرنگ کے باعث پھٹنے کی صورت میں بم بڑی تباہی کا موجب بن سکتا تھا۔