اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2015 - 02:36

یمن پر رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن میں رمضان المبارک میں بھی  بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ نے عید فطر اور جمعۃ الوداع کی مناسبت سے جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی جسے سعودی عرب کی ظالم و جابر حکومت نے رد کردیا ہے ذرائع‏ کے مطابق اسرائیل کی طرح سعودی حکومت بھی صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔