اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2015 - 02:32

سعودی عرب کے سابق وزير خارجہ سعود الفیصل کا انتقال ہوگیا ہے وہ 40 سال تک سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے معا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق وزير خارجہ سعود الفیصل کا انتقال ہوگیا ہے سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔ سعود الفیصل 1940 میں طائف میں پیدا ہوئے انہیں 1975 میں سعودی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا  اور 40 برس تک اس منصب پر فائز رہے جس کے باعث انہیں دنیا میں طویل ترین وزیر خارجہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تاہم انہیں 29 اپریل 2015 کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ وہ 40 سال تک سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے ۔ سعود الفیصل نے امریکی شہر نیوجرسی کی یونیورسٹی پرینسٹن سے اقتصاد کی ڈگری حاصل کی تھی۔