مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اقبال ٹاؤن میں واقع نجی بینک میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک میں ایک شخص نجی بینک میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 افراد بینک کے ملازم ہیں، مرنے والوں کی شناخت ناصر، خالد اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 جولائی 2015 - 15:09
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اقبال ٹاؤن میں واقع نجی بینک میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔