مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے "سائنس‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق سمندرمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں واضح کمی نہیں کی گئی تو سمندری حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، آکسیجن کی کمی کے باعث سمندر گرم اور تیزابی ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سمندروں کو بچانے کے لیے ذرائع محدود اورمہنگے ہوتے جا رہے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کے جلائے جانے کے باعث پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے باعث سمندروں کی کیفیت بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی 25 کروڑ سال قبل ہونے والی تبدیلی سے بھی تیز ہے۔