مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے ٹینک پر پتھر پھینکنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے ٹینک پر پتھر پھینکنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے پر جنوبی رملہ میں 17 سالہ نوجوان نے اسرائیلی چیک پوسٹ پر کھڑی فوجی گاڑی پر پتھر پھینکے جس پر اسرائیلی فوجی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان کو 2 گولیاں لگیں اوروہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔