مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی حکومت نے ویکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں موجود جولیان اسانج نے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کو ایک کھلا خط لکھ کر حکومت سے پناہ کی درخواست کی جس پر فرانسیسی صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانس ان کی درخواست پر عمل نہیں کرسکتا کیونکہ اسانج کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں۔ واضح رہے کہ جولین اسانج برطانیہ سے سوئیڈن بدر ہونے سے بچنے کے لیے گزشتہ 3 برس سے ایکواڈور کے سفارتخانے میں رہ رہے ہیں جب کہ سویڈن حکام جولین اسانج پر ریپ اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے جسے جولین اسانج مسترد کرچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2015 - 01:08
فرانس کی حکومت نے ویکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔