پاکستان میں فرنٹئیرکانسٹبلری اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 16 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں فرنٹئیرکانسٹبلری اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 16 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ ایف سی اور پولیس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا باغ میں کارروائی کرتے ہوئے چمن سے آنے والی مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ ریلوے عملے اور مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرلی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسمگلروں نے ڈرائیور اورعملے کو یرغمال بنا کر ٹرین زبردستی کوئٹہ روانہ کی جب کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں پر اسمگلروں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔اس قبل پاکستان کے علاقہ گجرانوالہ میں ٹرین کے حادثے میں 4 فوجی افسروں سمیت 17 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔پاکستانی وزیر ریلوے سعد رفیق نے اس حادثے میں دہشت گردوں کے ملوث ہونے کو رد نہیں کیا ہے۔