مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج اور داعش وہابی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں 64 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 35 دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 70 مسلح افراد نے مصر کی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
مصر کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے 5 چیک پوسٹوں پرحملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 38 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔