مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت اور تیونس میں خودکش حملوں کے بارے میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
عرب لیگ کے جنرل سکریٹری کےسیاسی امور کے معاون فاضل جواد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ اجلاس میں کویت کی حضرت امام صادق (ع) مسجد اور تیونس کے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ یہ اجلاس کویت کی درخواست پر بلایا گيا ہے اور تیونس نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔ فاضل جواد کا کہنا ہے کہ عرب لیگ کے اجلاس میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی راہوں پر غور کیا جائے گا۔باخبر ذرائع کے مطابق بعض عرب ممالک خود دہشت گردوں کی پشتپناہی اور انھیں پیشرفتہ ہتھیار اور مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔