مہر خبررسان ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران امام صادق مسجد میں بم دھماکوں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے کویت نے سعودی عرب کے چینل وصال کا دفتر بھی بند کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کویتی حکام نے مسجد میں خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں سکییورٹی ہائی الرٹ کردی جب کہ فورسز نے حملے میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حراست میں لئے گئے افراد نے خودکش بمباروں کی معاونت کی ہے۔ادھر شیعہ مسجد میں خود کش حملے کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جس کے تحت کویت کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت کے ضلع صوابر کی حضرت امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران سلفی وہابی خودکش بمبار نے خود کو دھماکے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ حضرت امام صادق مسجد کویت میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد نےخود مسجد کا دورہ کیا اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظءار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفر کردارتک پہنچانے کا وعدہ کیا۔