مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں بلی نے اپنے مالک کے بچے کو کتے کے حملے میں یقینی موت سے بچالیا اور نیشنل ہیرو ڈاگ کا انعام اپنے نام کرلیا۔ مئی 2014 میں کار کے قریب کھڑے جیریمی نامی بچے پر اچانک ایک کتے نے حملہ کردیا اور اسے گھسیٹ کر لے جانے لگا اسی دوران وہاں موجود اس بچے کی پالتو بلی نے کتے پر نہ صرف حملہ کر کے جیریمی کو چھڑایا بلکہ کتے کو بھاگنے پر بھی مجبور کردیا جب کہ اس دوران بچے کو شدید چوٹیں بھی آئیں تاہم بلی کی بہادری کے باعث بچے کی جان بچ گئی۔ لاس اینجلس میں جانوروں کو ظلم سے بچانے والی سوسائٹی شیلٹر کے زیر اہتمام ہونے والی 33 ویں ہیرو ڈاگ تقریب میں راجر ٹرائنٹافیلو کی پالتو بلی ’’تارا‘‘ کو اس کے بچے جیریمی کی جان بچانے پر نیشنل ہیرو ڈاگ کے انعام سے نوازا گیا جب کہ یہ ایوارڈ پوری فیملی کو بلا کر دیا گیا۔ سوسائٹی کے صدر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تارا کی بہادری اور اس کے تیز ایکشن سے سلیکشن کمیٹی بہت متاثر ہوئی اور فیصلہ کیا کہ یہ شاندار انعام یعنی نشینل ہیرو ڈاگ اس بلی کو ہی ملنا چاہئے۔ واضح رہے کہ 33 سال میں پہلی بار یہ انعام کسی بلی کو دیا گیا اس لیے انعام سے نیشنل ہیرو ڈاگ کو تبدیل کر کے نینشل ہیرو کیٹ کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 جون 2015 - 01:20
امریکہ میں بلی نے اپنے مالک کے بچے کو کتے کے حملے میں یقینی موت سے بچالیا اور نیشنل ہیرو ڈاگ کا انعام اپنے نام کرلیا۔