میکسیکو میں بزرگوں کی نگہداشت کے لئے قائم ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں بزرگوں کی نگہداشت  کے لئے قائم  ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ میکسیکو کے سب سے بڑے شہر تیجوانا کے شمال مشرق میں موجود نرسنگ ہوم میں پیش آیا۔حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کے وقت نرسنگ ہوم میں 44 افراد موجود تھے جن میں سے 16 ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں ،واقعہ کے بعد نرسنگ ہوم کے بقیہ بزرگ افراد کوعارضی طور پر دوسرے سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔