اجراء کی تاریخ: 21 جون 2015 - 17:31

صومالیہ میں انٹیلی جنس عمارت پر الشباب دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں انٹیلی جنس عمارت پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موگا دیشو میں انٹیلی جنس ادارے کی عمارت کے باہرپہلے خودکش کارحملہ کیا گیا جس کے بعد حملہ آورعمارت میں داخل ہوگئے۔ جس کے بعد عمارت میں فوجیوں اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4 حملہ آورمارے گئے۔ صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد  تنظیم الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔