پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان طالبان کا اہم کمانڈرمولوی میر احمد گل ہاشمی  ہلاک ہوگیا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن افغان طالبان اپنے کمانڈر کے قتل کی ذمہ داری پاکستن کی خفیہ ایجنسی پر عائد کررہے ہیں۔