مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی افریقہ کے ملک چاڈ کے دارالحکومت اینجمینا میں پولیس ہیڈ کوارٹرزاورٹریننگ اکیڈمی پر 2خودکش حملوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چاڈ میں 2 خود کش حملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور پولیس اکیڈمی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت اطراف میں کھڑے 27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق خودکش حملوں میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث ہے جس کا ہدف پولیس اہلکارتھے ۔
اجراء کی تاریخ: 16 جون 2015 - 00:44
وسطی افریقہ کے ملک چاڈ کے دارالحکومت اینجمینا میں پولیس ہیڈ کوارٹرزاورٹریننگ اکیڈمی پر 2خودکش حملوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔