اجراء کی تاریخ: 13 جون 2015 - 12:12

پاکستان کے شہر ملتان میں غریب نواز آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان میں غریب نواز آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے غریب نواز آباد میں زیر تعمیر مکان کے ایک کمرے میں 4 خواتین اور 3 بچے ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک گھر کی چھت گر گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں 3 خواتین اور 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔