ہندوستانی فوج کی 15ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل سبراتا سہا نے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف پاکستانی سرحد کے اندر علیحدگی پسندوں کیخلاف میانمار جیسی کارروائی کو ناممکن قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی 15ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل سبراتا سہا نے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف پاکستانی سرحد کے اندر  علیحدگی پسندوں  کیخلاف میانمار جیسی کارروائی کو ناممکن قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی 15ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل سبراتا سہا نے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف علیحدگی پسندوں  کیخلاف اس طرح کی کارروائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میانمار میں بھارتی فوج کی کاروائی کو لائن آف کنٹرول کے حالات سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی حدود میں گھس کر دہشتگردوں کا تعاقب ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے میانمار میں اپنی فوج کی کارروائی کو پاکستان کے لئے واضح پیغام قرار دیا تھا۔