اجراء کی تاریخ: 5 جون 2015 - 16:41

نائیجیریا کے شہر یولا کے مصروف بازار میں بم دھماکے میں 31 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شہر یولا کے  مصروف بازار میں بم دھماکے میں 31 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امدادی اداروں کے مطابق دھماکا یولا شہر کے بازار جمیتا میں اس وقت ہوا جب تاجر دکانیں بند کرکے  گھروں کوواپس جانے کی تیاریاں کررہے تھے۔ نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے رکن کے مطابق دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور 38 سے زائد زخمی ہوئے۔ادھر میدوگوری شہر میں صرف ایک ہفتے کے دوران پرتشدد واقعات میں 60 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں اوریہ شہر  بوکوحرام کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے جب کہ شدت پسند تنظٰم بوکوحرام کی پرتشدد کارروائیاں  نو منتخب صدر محمدو بوہاری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں جنہوں نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد  بوکوحرام سے نمٹنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا تھا۔