ایک امریکی سینیٹر11 ستمبر کے واقعہ میں سعودی عرب کے تخریبکارانہ نقش کو فاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی سینیٹررند پال 11 ستمبر کے واقعہ میں سعودی عرب کے تخریبکارانہ نقش کو فاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رند پال نے گیارہ ستمبر کے واقعہ کے بعض شواہد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 ستمبر کے واقعہ سے منسلک 28 صفحات کو بھی شائع کیا جانا چاہیے جس میں 11 سمتبر کے واقعہ میں سعودی عرب کا نقش نمایاں ہے ذرائع کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملے میں سعودی عرب کے اعلی حکام ملوث تھے اگر 28 صفحات پر مشتمل شواہد شائع کردیئے گئے تو سعودی عرب کے ساتھ امریکی روابط میں خلل ایجاد ہوجائےگا۔