مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچي نے ریانوسٹی کے ساتھ گفتگو رکتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف جمعرات کو ماسکو میں روسی وزير خارجہ لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
عراقچی نے کہا کہ ایران روس کے ساتھ یورینیم فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور ایران نے روس ایٹم کمپنی کے نمائندوں کو اس سلسلے میں دعوت دی ہے تاکہ تعاون کے طریقوں پر غور کیا جائے۔