مہر نیوز/ 2 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فلیٹ میں آگ لگنے سے 5پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فلیٹ میں آگ لگنے سے 5پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاض میں محکمہ شہری دفاع کے مطابق واقعہ النظیم کے علاقے میں پیش آیا۔فلیٹ میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی  ہلاک ہوگئے جب کہ وہاں موجود دیگر پاکستانی ملازمین کو بحفاظت نکال لیاگیا۔حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔