مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین کل ترکی کا دورہ کریں گے جبکہ وزير اعظم نواز شریف بھی کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے جس میں وہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔دریں اثنا صدر مملکت ممنون حسین کل (بدھ کو) ترکی کا دورہ کریں گے، رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین دورے کے دوران ترکی کے صدر اور وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات اور خاص کر یمن کے موجودہ بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 21 اپریل 2015 - 15:49
مہر نیوز/21 اپریل / 2015 ء : پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین کل ترکی کا دورہ کریں گے جبکہ وزير اعظم نواز شریف بھی کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔