مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایرانی سفارتخانہ کے قریب سعودی عرب کےجنگی جہازوں کی بمباری کے بعد تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامورکو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سعودی ناظم الامور سےکہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سعودی حکومت سے فوری طور پر وضاحت طلب کرکے آگاہ کرے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اپریل 2015 - 22:00
مہر نیوز/20 اپریل / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایرانی سفارتخانہ کے قریب سعودی عرب کےجنگی جہازوں کی بمباری کے بعد تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامورکو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔