مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے عوام نے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے خلاف ایک عظیم مظاہرہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کے بادشاہ اور خلیج فارس کے عرب بادشاہوں کو امریکی اور اسرائیل ایجنٹ قراردیا گیا ہے۔
ادھر سعودی جنگی جہازوں نے لحج کے علاقہ میں گورنر کے محل پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور یمنی رضاکار فورسز نے مآرب میں القاعدہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وادی ملاح اور جبل المحجر کو آزاد کرالیا ہے۔ سعودی عرب یمن میں القاعدہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرکے مضبوط بنارہا ہے۔