مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین روز کے درمیان ماؤ باغیوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر یہ چوتھا حملہ کیا گیا ہے جس میں چھتیس گڑھ کےعلاقے دنتے واڑا میں ماؤ باغیوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 5 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ حکام کےمطابق فوج کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں بارودی سرنگ میں دیسی ساختہ 50 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ماؤ باغی ہندوستان کی 20 ریاستوں میں سرگرم ہیں اور چھتیس گڑھ ان کی کارروائیوں کا مرکز ہے۔