مہر نیوز/3 اپریل / 2015 ء : سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے کینیا کی یونیورسٹی پر حملہ کرکے 70 طلبا کو ہلاک اور متعدد کو زخمی جب کہ 500 کے قریب طلبا کویرغمال بنا لیا ۔حملے کی ذمہ داری وہابی تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے کینیا کی یونیورسٹی پر حملہ کرکے 70 طلبا کو ہلاک اور متعدد کو زخمی جب کہ 500 کے قریب طلبا کویرغمال بنا لیا ہے۔حملے کی ذمہ داری وہابی تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کینیا کے جنوب مشرقی علاقے گاریسا کی یونیورسٹی پر اچانک حملہ کردیا جس میں 70 طلبا اور طالبات ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے جب کہ مسلح افراد نے کیمپس میں گھس کرمتعدد طلبا کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کیمپس میں 500 سے زائد طلبا ہیں جن کو مسلح افراد نے 12 گھنٹے تک یرغمال بنا رکھا جبکہ کینیا کی فوج کی کارروائی میں 4 مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے اور یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق حملہ صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا ماسٹر مائنڈ الشباب کا رہنما محمد کونو ہے جس کے سر کی قیمت 53 ہزار ڈالر ہے جب کہ حملہ آوروں نے یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 15 کو رہا کردیا تھا۔ سلفی وہابی مدارس پر حملہ کرکے عام بچوں کا قتل عام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ سلفی وہابی معاویہ اور یزید کے راستے پر گامزن ہیں۔