مہر نیوز/27 مارچ/ 2015 ء : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں گاردین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں گاردین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

گارڈین کونسل کے سکریٹری  آیت اللہ جناب آقائ جنتی دامت برکاتہ

مؤمن اور انقلابی خاتون اور جنابعالی کی مکرم ہمسر کے انتقال پر جنابعالی اور مرحومہ کے دوسرے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومہ کے لئے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

7/فروردین/1394