مہر نیوز/6 مارچ/ 2015 ء : شام کے شہرحلب میں دہشت گردوں نے فضائیہ کے انٹیلی جنس دفتر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 34 افراد ہلاک جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 14 بدہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہرحلب میں دہشت گردوں نے فضائیہ کے انٹیلی جنس دفتر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 34 افراد ہلاک جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 14 بدہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے انٹیلیجنس کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسے اڑانے کی کوشش کی اور اس کے بعد عمارت کا گھیراؤ کرکے فائرنگ شروع کردی جب کہ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 14 دہشت  بھی مارے گئے القاعدہ سے وابستہ النصرہ دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔