مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران طالبان دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان میں نمازہ جنازہ کے دوران طالبان کے خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا ۔