مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا طویل علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث مصنوعی طریقے سے سانس دیا جا رہا تھا ۔ملک عبد اللہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔ شاہی خاندان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ عبداللہ کا انتقال رات 1 بجے ہوا ۔ان کی نماز جنازہ آج ریاض کی جامع مسجد الامام ترکی بن عبداللہ میں عصر کے نماز کے بعد ادا کی جائے گی ۔ شاہی خاندان کے بیان میں کہا گیا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد ان کے بھائی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز مملکت کے فرماں روا بن گئے ہیں ۔ ان کی حلف برداری کی تقریب آج ریاض پیلس میں ہو گی۔شاہ سلمان کی عمر 79 برس ہے اور انہیں 2012 میں شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد نامزد کیا گیا تھا ۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ہے سعودی عرب کے بادشاہ کے انتخاب میں امریکی حکام اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 جنوری 2015 - 14:43
مہر نیوز/ 23 جنوری / 2015 ء : سعودی عرب کے امریکہ نواز فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا طویل علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہےسعودی عرب کا خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ہے سعودی عرب کے بادشاہ کے انتخاب میں امریکی حکام اہم کردار ادا کرتے ہیں۔