مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کئی درجن سلفی وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عراقی فورسز کی کارروائی میں 35 داعش دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی چار گاریاں اور اسلحہ کا ایک گودام تباہ کردیا گیا ہے۔