مہر نیوز/ 15 جنوری / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف برلن اور برسلز کے دورے کے بعد کل جمعہ کو فرانس کا دورہ کریں گے ظریف نے فرانسیسی جریدے کے اقدام کو اخلاقی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس کے توہین آمیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف برلن اور برسلز کے دورے کے بعد کل جمعہ کو فرانس کا دورہ کریں گے۔ ظریف نے فرانسیسی جریدے کے اقدام کو اخلاقی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس کے توہین آمیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ ایران کے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں یورپی ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور جامع حل تک پنہچنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے  جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ دو طرفہ ملاقات اور گفتگو کی جس کے بعد وہ  برلن روانہ ہوگئے اور برلن اور برسلز کے دورے کے بعد کل ایرانی وزیر خارجہ فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے پیرس کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران فرانسیسی جریدے کی طرف سے اسلامی مقدسات کی توہین کے بارے میں بھی فرانسیسی حکام سے بات چیت کریں گے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دوسرے ادیان اور مذاہب کی توہین ایک مجرمانہ فعل ہے اور اسے اظہار رائے سے منسلک کرنا احمقانہ اقدام ہے انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو اظہار رائے کے بارے میں اپنی متضاد پالیسی ترک کرنی چاہیے اور اسلامی مقدسات کی توہین کو جرم قراردینا چاہیے انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے اس قسم کے اقدام کی حمایت سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے اور انھیں ایسے جرائد پر پابندی عائد کرنی چاہیے جو دہشت گردی کے فروغ کا باعث اور دوسرے ادیان کی توہین کا سبب بنتے ہیں۔