مہر نیوز/23 دسمبر/ 2014 ء : عراقی فوج نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں پر صوبہ الانبار میں کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 50 سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں 19 سعودی عرب کےدہشت گرد شامل ہیں ۔اور سلفی وہابی بزدل دہشت گرد اب شام کی طرف فرار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں پر صوبہ الانبار میں کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 50 سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں  19 سعودی عرب کےدہشت گرد شامل ہیں ۔اور سلفی وہابی بزدل دہشت گرد اب شام کی طرف فرار کررہے ہیں۔

عراقی فورسز کے مطابق انھوں نے شامیہ اور الجزيرہ علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا اور داعش دہشت گرد اب ہیت علاقہ کی طرف بھاگ گئے ہیں۔ عراقی کمانڈر الحمادی کے مطابق عراقی فضائیہ اور بری فوج کے حملے میں 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 19 دہشت گرد سعودی عرب 5 افغانی 3 چچنی  9 شامی اور 14 عراقی دہشت گرد شامل ہیں۔

حمادی نے کہا کہ عراقی فوج اس وقت الزیب علاقہ پر مسلط ہیں۔