مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ اور الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سنجار علاقہ میں سلفی وہابی دہشت گرد رعاقی سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آگئے ہیں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو عراق میں تاریخی شکست کا سامنا ہےاکثر دہشت گرد شام کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے سنجار علاقہ میں سنی کردوں کے خلاف ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے سنی کردوں نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو اس علاقہ میں اپنے محاصرے میں لےلیا ہے۔ العربیہ جو داعش دہشت گردوں کے لئے دہشت گردی کا لفظ استعمال نہیں کرتا تھا اب وہ انھیں انتہا پسند اور شدت پسند قراردے رہا ہے۔ ادھراتحادی فوج کے ہوائی حملے میں داعش کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔