مہر نیوز/10 دسمبر/ 2014 ء : شام کے صدر بشار اسد روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے لئے ماسکو کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے لئے ماسکو کا دورہ کریں گے۔

شامی ذرائع کے مطابق شامی صدر نئے عیسوی سال میں ماسکو کا دورہ کریں گے۔ شامی صدر اس دورے کے دوران دوطرفہ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔