مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد کے لیے ایک ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری دے دی ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں کسی صورت قبول نہیں ،قبل ازیں خبروں میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے رقم کے اجرا سے قبل امریکی وزیرِ دفاع اور کانگریس کو یقین دلانا ہوگا کہ شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کی کارروائی سے حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں اور شدت پسندوں کی آزادانہ نقل و حرکت مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2014 - 15:05
مہر نیوز/5 دسمبر/ 2014 ء : امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد کے لیے ایک ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری دے دی ہے۔