مہر نیوز/20نومبر/2014 : افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورسکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 طالبان کمانڈروں سمیت95 طالبان ہلاک اور70زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 13 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورسکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 طالبان کمانڈروں سمیت95 طالبان ہلاک اور70زخمی ہوگئے ہیں جبکہ  13 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صوبہ زابل میں سکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں4 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ صوبائی پولیس چیف عبدالحبیب سیدخیل نے بتایاکہ ڈرون حملہ ضلع غازی آبادی میں کیا گیا جس میں 2 کمانڈروں سمیت 4طالبا ن دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری جانب افغان فورسز نے آپریشن کے دوران91 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے فوج اورانٹیلی جنس کیساتھ ملکرصوبہ کنٹر، ننگرہار، پروان، تخار، قندھار، ارزگان، غزنی، خوست، پکتیکا اور ہلمند میں انسداد دہشتگردی آپریشن کیا جس دوران 70 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔