مہر نیوز/17 نومبر/2014 : اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ نےسپاہ قدس کے کمانڈر کی شام اور عراق میں عوامی رضا کار فورس کی تشکیل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی ایرانی استقامت اور پائداری کا مظہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی  نےسپاہ قدس کے کمانڈر کی شام اور عراق میں عوامی رضا کار فورس کی تشکیل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی ایرانی استقامت اور پائداری کا مظہر ہیں نیز یہ کہ ایران کے خلاف امریکی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے۔ جنرل نقدی نے ہفتہ بسیج و رضاکار فورس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارفورس کوئی فوجی اور عسکری ونگ نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی اور اعتقادی ونگ ہے جو تمام میدانوں میں سرگرم ہے۔ جنرل نقدی نے کہا کہ رضاکار فورس ایران کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے ۔

نقدی نے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ایرانی قوم کے حقوق کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔جنرل نقدی نے سپاہ قدس کے سربراہ  جنرل سلیمانی کو علاقہ میں  جاری دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی استقامت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی نے عراق اور شام میں اپنی خاص حکمت عملی کے ذریعہ عراقی اور شامی عوام کی مدد میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جنرل نقدی نے کہا کہ اگر ایٹمی مذاکرات کسی نتیجے تک بھی پہنچ جائیں پھر بھی ایران کے خلاف امریکی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

جنرل سلیمانی ایرانی استقامت کا مظہر/امریکی دشمنی کا سلسلہ جاری

مہر نیوز/16 نومبر/2014 : اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ نےسپاہ قدس کے کمانڈر کی شام اور عراق میں عوامی رضا کار فورس کی تشکیل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی ایرانی استقامت اور پائداری کا مظہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی  نےسپاہ قدس کے کمانڈر کی شام اور عراق میں عوامی رضا کار فورس کی تشکیل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی ایرانی استقامت اور پائداری کا مظہر ہیں نیز یہ کہ ایران کے خلاف امریکی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے۔ جنرل نقدی نے ہفتہ بسیج و رضاکار فورس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارفورس کوئی فوجی اور عسکری ونگ نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی اور اعتقادی ونگ ہے جو تمام میدانوں میں سرگرم ہے۔ جنرل نقدی نے کہا کہ رضاکار فورس ایران کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے ۔

نقدی نے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ایرانی قوم کے حقوق کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔جنرل نقدی نے سپاہ قدس کے سربراہ کو علاقہ میں  جاری دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی اقتقامت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی نے عراق اور شام میں اپنی خاص حکمت عملی کے ذریعہ عراقی اور شامی عوام کی مدد میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جنرل نقدی نے کہا کہ اگر ایٹمی مذاکرات کسی نتیجے تک بھی پہنچ جائیں پھر بھی ایران کے خلاف امریکی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری رہےگا۔