مہر نیوز/25 اکتوبر/ 2014 ء :عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے جرف الصخر سے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے مکمل صفایا پر خوشی کا اظہار رکتے وہئے کہا ہے کہ جرف الصخر سے داعش کا صفایا عراق سے دہشت گردوں کے مکمل صفایا کا پیش خیمہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے جرف الصخر سے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے مکمل صفایا پر خوشی کا اظہار رکتے وہئے کہا ہے کہ جرف الصخر سے داعش کا صفایا عراق سے دہشت گردوں کے مکمل صفایا کا پیش خیمہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی فورسز نے عوامی رضاکار دستوں کے ساتھ ملکر جرف الصخر میں داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے اور اس علاقہ سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا عراق سے داعش دہشت گردوں کے مکمل صفایا کا پیش خیمہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں پر عراقی فوج اور عوام کی فتح یقینی ہے۔عراق فوج نے کل ایک کارروائي میں اسٹراٹیجک علاقہ جرف الصخر کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا۔