مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی امریکہ کے 6 روزہ دورے کے بعد دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر آستارا خان پہنچ گئے ہیں۔ایرانی صدر روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ایران، روس، آذربائیجان، قزاقستان اور ترکمنستان دریائے کاسپیئن کے پانچ ساحلی ممالک ہیں اس سے قبل دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے تین اجلاس ترکمنستان، ایران اور آذربائیجان میں منعقد ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 ستمبر 2014 - 17:52
مہر نیوز/28 ستمبر/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی امریکہ کے 6 روزہ دورے کے بعد دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر آستارا خان پہنچ گئے ہیں۔