مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ لیکن وہ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے ۔امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے وائٹ ہاؤس میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔اس موقعہ پر صدر اوبامہ نے یہ اعلان کیا کہ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک ایرک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ ایرک 2009 ء میں اس عہدے پر فائز ہوئے اور وہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام چیف پراسیکیوٹر تھے۔
اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2014 - 13:42
مہر نیوز/26 ستمبر/ 2014 ء :امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔