مہر نیوز/20 ستمبر/ 2014 ء : روسی طیاروں نے امریکی ریاست الاسکا کے دفاعی زون میں پرواز کرکے اپنی شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی طیاروں نے امریکی ریاست الاسکا کے دفاعی زون میں پرواز کرکے اپنی شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔امریکی دفاعی اہلکاروں کے مطابق 6 روسی مگ طیارے امریکی ریاست الاسکا کے دفاعی زون میں داخل ہوئے، جس کے جواب میں امریکی اور کینیڈین جنگی طیاروں نے فوری طوری طور پر مداخلت کی تاہم روسی طیارے بغیر کسی حادثے کے دفاعی زون سے نکل گئے۔ روس طیاروں نے امریکہ کے دفاعی زون میں پرواز کرکے ثابت کردیا ہے کہ روس اتنا کمزر نہیں جتنا امریکہ سمجھ رہا ہے۔