مہر نیوز/10 ستمبر/ 2014 ء : تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے بعد عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے بعد اعلی شخصیات اور حکام کی جانب سے عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کی سہ پہر کو عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم  نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔ عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے رہبر معظم کے کامیاب آپریشن پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی سلامتی کے لئے دعا کی۔