مہر نیوز/2 ستمبر/ 2014 ء : امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کرنے کے بعد دولت اسلامی عراق و شام (داعش ) نے یرغمال بنائے گئے ایک اور امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کرنے کے بعد دولت اسلامی عراق و شام (داعش ) نے یرغمال بنائے گئے ایک اور امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ داعش نے جو نئی ویڈیو جاری کی ہے اس میں امریکی صحافی سولٹوف کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے، امریکی صحافی سولٹوف 2013 میں شام میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران اچانک غائب ہوگئے تھے۔ جیمز فولے کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سولٹوف کی والدہ نے داعش کے رہنما ابو بکر بغدادی سے اپیل کی تھی کہ اس کے بیٹے کی زندگی بچائی جائے۔وائٹ ہاؤس نے ویڈیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اورابھی اس وقت کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا جب کہ ہمیں اس معاملے میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ شام  میں داعش دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کرچکا ہے امریکہ اور سعودی عرب ملکر دہشت گردوں کے ذریعہ شام میں بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے جس میں انھیں ناکامی ہوئی لیکن اب داعش دہشت گرد خود امریکہ اور سعودی عرب کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔