مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں طالبان دہشت گردوں کےاہم کمانڈروں سمیت 59 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان فورسز نے صوبے قندوز، قندھار، لوگر، پکتیکا اور ہلمند میں آپریشن کیا۔ افغانستان کے صوبے فرح میں طالبان شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے11 افراد کوہلاک کردیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان جاوید افضال نے میڈیا کو بتایاکہ صوبے فرح کے مقامی افراد کام کی تلاش میں ایران جارہے تھے کہ طالبان نے حملہ کردیا، فائرنگ سے 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2014 - 14:12
مہر نیوز/1 ستمبر/ 2014 ء : افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں طالبان دہشت گردوں کےاہم کمانڈروں سمیت 59 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔