مہر نیوز/25 اگست / 2014 ء : ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب جھڑپوں میں 2 بھارتی فوجی اور 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب جھڑپوں میں 2 بھارتی فوجی اور 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے کالاروس کے جنگلات میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 علیحدگی پسند ہلاک  ہوئے جب کہ ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا جسے سری نگر میں بادامی باغ کے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضلع کپواڑہ میں ایک اور واقعے میں لائن آف کنٹرول کے قریب تانگدار کے علاقے میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق  فوجی جوان علاقے میں علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مارا گیا۔