اجراء کی تاریخ: 10 اگست 2014 - 23:09

مہر نیوز/10 اگست / 2014ء: ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان 52 فیصد ووٹ حاصل کرکے نئےصدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان 52 فیصد ووٹ حاصل  کرکے نئےصدر منتخب ہو گئے ہیں۔ حکمراں جماعت کے نائب سربراہ کے مطابق طیب اردوغان نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان52اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہو گئے، ترکی میں پہلی بار براہ راست عوام کی رائے شماری سے منتخب ہونے والے رجب طیب اردوغان کے حریف اکمل دین اوغلو  نے 38اعشاریہ 8 فیصد ووٹ حاصل کیئے جبکہ کرد سیاستدان صلاح الدین دیمیرتاس کو 9اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے، صدارتی نتائج کے حتمی اور سرکاری اعلان کے بعد طیب اردوغان سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کریں گے۔